قوم کے ایک اور بہادر بیٹے نے وطن کی خاطر جان قربان کردی

قوم کے ایک اور بہادر بیٹے نے وطن کی خاطر جان قربان کردی


اسلام آباد(24نیوز) قوم کا ایک اور جانباز وطن عزیز کی حفاظت کرتے ہوئے قربان ہوگیا، کیپٹن زرغام فرید آئی ای ڈی کو ناکارہ بناتے ہوئے شہید ہوئے، واقعہ میں سپاہی ریحان بھی شدید زخمی ہوئے ۔
 ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفورکے مطابق ضلع مہمند کے علاقے مہمند گیٹ کے قریب آئی ای ڈی کی نشاندہی ہوئی تو کیپٹن زرغام فرید موقع پرپہنچے، اس کو ناکارہ بناتے ہوئے 25 برس کے غیر شادی شدہ کیپٹن زرغام شہید ہوگئے، انکا تعلق سرگودھا سے بتایا جاتا ہے، اس واقعہ میں زخمی سپاہی ریحان کو ملٹری ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔