مڈٹرم امریکی انتخابات: پہلی بار 2 مسلمان خواتین بھی کانگریس کی رکن منتخب

مڈٹرم امریکی انتخابات: پہلی بار 2 مسلمان خواتین بھی کانگریس کی رکن منتخب


واشنگٹن(24نیوز) وسط مدتی انتخابات میں پہلی بار 2 مسلمان خواتین بھی منتخب ہو کر کانگریس میں پہنچ گئیں،  ڈیمو کریٹس امیدوار راشدہ طلائب مشی گن اور الہان عمر منی سوٹا سے منتخب ہوئیں۔

وسط مدتی امریکی انتخابات میں مسلمانوں کا کردار انتہائی اہم رہا۔ مسلمان دوسری اقلیتوں سے زیادہ سرگرم نظر آئے۔امریکی کانگریس میں پہلی مرتبہ دو مسلمان خواتین منتخب ہوئی ہیں۔ ڈیموکریٹ خاتون الہان عمر اور رشیدہ طالب انتخاب جیت گئی ہیں ۔
امریکا بھرکی بیشتر مساجد میں آئماء کرام نے اپنے خطبات میں ووٹنگ کی اہمیت کوموضوع بنایا ۔مسلمانوں کو انتخابات میں ووٹ دے کر اپنی رائے کے اظہار کی اہمیت سےآگاہ کیا۔بعض مساجد میں ووٹنگ کی اہمیت کو اجاگر کئے جانے کے نتیجے میں بہت سے نوجوان مسلمان مرد و خواتین نے ووٹنگ سینٹرز میں جا کر ووٹ ڈالے۔بہت سے نوجوان ایسے بھی تھے جنہوں نے پہلی مرتبہ ووٹ ڈالا .
مسلمانوں کا کہنا ہے کہ انکے امیدوار ایوانوں میں جاکر مسلمان برادری کی بہتر خدمت کرسکیں گے اور موجودہ حکومت کی امیگریشن پالیسیوں کے خلاف لڑسکیں گے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔