سرد موسم میں جلد کو محفوظ رکھنے کے طریقے

سرد موسم میں جلد کو محفوظ رکھنے کے طریقے


24 نیوز : سرد ہواؤں نے موسم سرما کی دستک دے دی، خنکی صبح اور شاموں کو اپنے حصار میں لپیٹنے لگی، صبح کی دھند ہلکی اور شام کی سردی ہر کسی کو پسند ہےمگر ایسے میں جلد خراب ہونے لگتی ہے، سردیوں میں جلد کی حفاظی تدابیر درج ذیل ہیں۔

نیم گرم پانی کا استعمال

گرم پانی کا استعمال سب کو اچھا لگتا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ زیادہ گرم پانی بھی جلد کے لیے نقصان دہ ہے اور قدرتی چکنائی ختم کردیتا ہے اس لئے نیم گرم پانی استعمال کریں۔

موسچرائزر لگانے کا صحیح وقت

سردیوں میں موسچرائزر سب لگاتے ہیں لیکن موسچرائزر لگانے کا صحیح وقت ہاتھ اور منہ دھونے کے فورا بعد ہے تاکہ قدرتی نمی محفوظ رہے۔

پانی جسم کی ضرورت

سردیوں میں پانی کی جگہ چائے اور کافی کا استعمال زیادہ ہوجاتا ہے، لیکن جسم کو پانی کی ضروری مقدار درکار ہوتی ہے اس لیے پانی پیتے رہیں۔

اسکارف اور دستانوں کا استعمال

سورج کی شعائیں سردیوں میں بھی نقصان دہ ہیں اس لئے سر ہاتھ اور بالوں کو اسکارف اور دستانوں سے ڈھانپ کررکھیں۔

موسمی پھلوں کا استعمال

موسمی پھل زیادہ سے زیادہ استعمال کریں اور سردیوں کے اس خوبصورت موسم کو انجوائے کریں۔

یہ سب تدابیر موسم سرما میں جلد کی حفاظت کیلئے یکساں مفید ہیں۔