تھل کے چار بہن بھائیوں کی زندگی بوجھ بن گئی

تھل کے چار بہن بھائیوں کی زندگی بوجھ بن گئی


24نیوز : پراسرار بیماری اور غربت کے باعث علاج کروانا بھی ممکن نہیں رہا۔ بڑھاپے کا سہارابننے والے تین نوجوان اوربیٹی والدین کے سہارے زندگی کی سانسیں پوری کرنےلگے۔

بیٹا ہونے پر ہر باپ سوچتا ہے کہ بڑھاپے میں بیٹے سہارا بنیں تاکہ زندگی کے آخری دن سکون سے گزریں مگرتھل کے نواحی گاؤں بلاول جعفری کے بوڑھے حاجی چنہ کے بڑھاپے کا سہارہ بننے والے تین جوان بیٹے بڑھاپے کا سہارا تو نہ بنے مگر بوڑھے باپ کے سہارے چلنے پر مجبور ہیں۔

خادم حسین، محمد رمضان، غلام رسول اور دلشاد بی بی ہڈیوں کی ایسی پراسرار بیماری میں مبتلا ہیں کہ چل پھر بھی نہیں سکتے۔

بچے جیسے ہی جوانی کی طرف بڑھتے ہیں ان کے جسم کی ہڈیاں کمزور اور سکڑنے لگتی ہیں اور ہاتھ پیر کام کرنا چھوڑ جاتے ہیں۔ بوڑھا باپ غربت کی وجہ سے علاج کروانے سے بھی قاصر ہے جس کے باعث بڑھاپے کا سہارا تینوں بیٹے اوربیٹی چارپائی تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں۔ چلنے پھرنے سے محروم نوجوان آس لگائے بیٹھے ہیں کہ کوئی مسیحا آئے اور ان کا علاج کرائے تاکہ وہ اپنے باپ کا سہارا بن سکیں۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito