کراچی: صدر میں تجاوزات کیخلاف آپریشن شدید دھمکیاں ملنے کے باعث مؤخر

کراچی: صدر میں تجاوزات کیخلاف آپریشن شدید دھمکیاں ملنے کے باعث مؤخر


کراچی (24نیوز) شہر قائد کے اہم کاروباری مرکز صدر کو عدالتی احکامات کے بعد تجاوزات کے خاتمے کی مہم پر انتظامیہ کو شدید مزاحمت کا  سامنا کرنا پڑا جس کے بعد انتظامیہ نے آپریشن مؤخر کردیا۔

کراچی کے علاقے صدر سے تجاوزات کا خاتمہ کرنے کے حکم پر عمل درآمد کے لئے انتظامیہ تیسرے روز بھی متحرک رہی۔ انسداد تجاوزات سیل کی ٹیم جب صدر پہنچی تو شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا،  قابضین فلیٹوں کی چھتوں پر چڑھ گئے اور پتھرا اٹھا کر آپریشن کرنے والوں کو شدید دھمکیاں دیں،جسے دیکھ کر بلدیہ عظمی کراچی کے اہلکاروں نے آپریشن موخر کردیا.
لیکن پولیس اور رینجرز کی جانب سے سیکورٹی فراہم کرنے پر آپریشن شروع کیا گیا۔  اس دوران فٹ پاتھوں پرقائم تعمیرات، ہوٹلوں اور دکانوں کے سن شیڈز اور دیگر تجاوزات کا صفایا کر دیا گیا۔میونسپل کمشنر بلدیہ عظمی کراچی ڈاکٹر سیف الرحمن کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا۔
مسلسل احتجاج پر آپریشن شام ہوتے ہی ملتوی کرنا پڑا۔ احتجاج کے باعث ٹریفک جام ہونے سے مسافروں اور طلبہ کو مسلسل تیسرے روز بھی شدید مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔