پاکستان میں آج بھی شیشہ گری کا فن اپنی مثال آپ

 پاکستان میں آج بھی شیشہ گری کا فن اپنی مثال آپ


اسلام آباد ( 24 نیوز ) خوبصورتی کے نمونے شیشہ گری کے کام کو آج بھی اتنی ہی اہمیت حاصل ہے جتنی کل تھی، میناکاری کا کام پاکستان سمیت دنیا بھر میں بھی بہت پسند کیا جاتا ہے۔

شیشہ گری کی صنعت کا عروج اسلامی دور سے شروع ہوا اور بادشاہوں کے دور کی بھی زینت بنا، پرانے وقتوں کے محلات سمیت درگاہوں اور گھریلو اشیاء بھی شیشہ گری کی زینت بننے لگی اور آج بھی یہ ہنر اپنے اندر نئی جدت اور انداز کے ساتھ زندہ ہے۔ وقت کے ساتھ شیشے پر میناکاری، سونے چاندی کی کندہ کاری، اور پتھروں کا کام نظر آنے لگا ہے، اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی شیشہ گری کی ماہرخاتون کا کہنا ہے کہ پرانے دور کے اس کام کو نئے انداز میں پیش کیا ہے جو پاکستان سمیت دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے۔

شیشے پر مینا کاری کے حوالے سے خواتین کی پسندیدگی بھی دیکھنے لائق تھی انکا کہنا تھا کہ ایسا نفیس کام اور ہنر ہمیشہ زندہ رہتا ہے۔ دنیا کے مختلف ممالک کی طرح پاکستان میں بھی مینا کاری یا شیشہ گری کا کام ایک نئے انداز میں بنایا جارہا ہے جسے بہت پسند کیا جارہا ہے۔

 

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito