معاشی اور خارجہ پالیسی میں حکومت کے پاس کچھ نہیں: بلاول بھٹو


24نیوز : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ بجلی اور گیس کی قیمتیں بڑھادی گئیں غریب عوام پس رہے ہیں، حکومت کی بھیک مانگنے کی خارجہ پالیسی ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ معاشی اور خارجہ پالیسی میں حکومت کے پاس کچھ نہیں، وزیراعظم تقریروں میں کچھ اور وزرا ملاقاتوں میں کچھ اور کہتے ہیں۔  وزیراعظم کے پاس یوٹرن کے علاوہ کوئی جواب نہیں، جس رفتار سے مہنگائی کا سونامی آیا پہلے کبھی نہیں آیا، پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زراری نے اقتصادی پالیسیوں پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔

بلاول بھٹو زراری نے کہا کہ معاشی صورتحال خطرناک ہے، بجلی گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا دی گئی ہیں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان نے کہا تھا کشکول توڑیں گے، خود کشی کر لوں گا قرض نہیں لوں گا، لیکن یہ حکومت مانگنے کے سوا خارجہ و معاشی معاملات پر بات نہیں کر رہی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے نے آج تک قومی اسمبلی میں آکر وقفہ سوالات کا جواب نہیں دیا، ہم انتظار میں ہیں کہ وزیراعظم سعودی پیکج سمیت دیگر پر ایوان کو اعتماد میں لیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا ہےکہ دھرنے والوں نے ججوں اور آرمی افسران کے خلاف جزبات ابھارنے کی بات کی ہے۔ اس معاملہ میں نرمی نہیں دکھانی چاہیے، ان کا کہنا تھا کہ نیب بنا ہی سیاستدانوں کی کردار کشی کے لئے ہے جب تک بلاتفریق احتساب نہیں ہوتا احتسابی عمل پر تنقید ہو گی۔ بلاول بھٹوزرداری نے اعلان کیا کہ وہ بہت جلد گلگت بلتستان کا بھی دورہ کریں گے۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito