پریانکا چوپڑا کا شادی میں بالی ووڈ سے وابستہ شخصیات کو نہ بلانے کا فیصلہ

پریانکا چوپڑا کا شادی میں بالی ووڈ سے وابستہ شخصیات کو نہ بلانے کا فیصلہ


ممبئی ( 24 نیوز ) معروف بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جونز  جلد ہی شادی کے بندھن میں جڑنے والے ہیں، اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بالی ووڈ کی شخصیات کو نہ بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پریانکا اور جونز یکم دسمبر کو بھارتی ریاست راجھستان کے شہر جودھ پور میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے، شادی کی تقریب میں دونوں فنکاروں کی جانب سے 1500 سے 2000 مہمانوں کو مدعو کیا جانا تھا اور کہا جارہا تھا کہ شادی میں بالی ووڈ سپراسٹارز سلمان خان، کترینہ کیف، عالیہ بھٹ اور فرحان اختر سمیت متعدد اداکار بھی شرکت کریں گے لیکن اب انہیں بھی نہ بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ پریانکا بالی ووڈ سے وابستہ شخصیات کو اپنی شادی میں مدعو کرنا چاہتی تھیں لیکن اب صرف اپنے قریبی دوستوں اور عزیز و اقارب کی موجودگی میں شادی کرنا چاہتی ہیں اور فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو شادی کے بجائے استقبالیے میں مدعو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا کی نک جونز سے شادی سے قبل ہی رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون شادی کے بندھن میں جڑ جائیں گے جو کہ 14 سے 15 نومبر تک اٹلی میں انجام پائے گی۔

 

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito