لیاقت پور ٹرین حادثہ ،جاں بحق ہونیوالے 23 افراد میر پور خاص میں سپرد خاک

لیاقت پور ٹرین حادثہ ،جاں بحق ہونیوالے 23 افراد میر پور خاص میں سپرد خاک


کراچی (24 نیوز)لیاقت پور  ٹرین حادثہ،میرپورخاص کے شہید 23 افراد کی نماز جنازہ  ادا کردی گئی، 8 شہیدوں کی نماز جنازہ پاک کالونی گراؤنڈ ،9 کی بسم اللہ مسجدمیں ادا کی گئی،عمرکوٹ میں چارافراد کی نمازجنازہ ادا کی گئی ہے،تمام افراد کو نماز جنازہ کے بعد سپردخاک کردیا گیا۔

سانحہ تیزگام میں آگ سےجھلس کرجاں بحق ہونے والوں کی شناخت ڈی این اے ٹیسٹ سے کرلی گئی،ماں بیٹے سمیت تین افراد کا تعلق کراچی ہے جن کی میتیں کراچی منتقل کی گئیں۔لاشوں کی شناخت کے بعد ماں بیٹے سمیت تین افراد کا تعلق کراچی سے نکلا،ان تینوں کی میتوں کوکراچی کے ایدھی سردخانے میں منتقل کیاگیا۔

سانحہ تیزگام میں جان کی بازی ہارنے والے ان افراد کی شناخت مہران ٹاؤن کے ممتازحسین اورگلستان جوہرکے ماں بیٹے ریحانہ بی بی اورجسٹن کے نام سے ہوئی،ورثا نے حکومت کی عدم تعاون کی شکایت بھی کی۔

لاشیں ورثا کے حوالے کی گئیں توورثا نے سانحہ کے ذمہ داران کوسخت سزادینے کا مطالبہ کیا۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer