108 میگا پکسل کیمرے والا موبائل صارفین کیلئے پیش

108 میگا پکسل کیمرے والا موبائل صارفین کیلئے پیش


بیجنگ (24 نیوز) چین کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی ژاؤمی نے ایک نیا فون متعارف کروایا ہے جس کا کیمرا 108 میگا پکسل کا ہے اور اس کے نتیجے میں یہ دنیا کا سب سے طاقتور کیمرا فون بن گیا ہے۔

اس موبائل فون کا نام می سی سی نائن پرو پریمئیم ( Mi CC9 Pro Premium ) رکھا گیا ہے، قیمت تقریباً چار سو ڈالر مقرر کی گئی ہے۔اس فون میں لگائے گئے کیمرے کا سینسر کورین کمپنی سام سنگ کا بنایا ہوا ہے لیکن حیران کن طور پر انھوں نے یہ اپنے تیار کردہ فونز میں متعارف نہیں کرایا ہے۔

ژاؤمی کا کہنا ہے کہ اتنے طاقتور کیمرے کی مدد سے فون کے صارف انتہائی واضح تصاویر لے سکیں گے جس کی مدد سے تصویر لی جانے والی چیز کی جزیات بھی واضح ہوں گی۔  ژاؤمی دنیا میں سمارٹ فون بنانے والی کمپنیوں میں چوتھے نمبر پر ہے اور عالمی سمارٹ فون مارکیٹ میں نو فیصد حصہ ان کا ہے۔

اس کمپنی کے  فونز کی فروخت یورپ میں تیزی کے ساتھ بڑھ رہی ہے اور کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ اگلے برس وہ جاپان میں بھی اپنے فون کی فروخت شروع کرے گی۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer