ٹوئٹر کے 2 سعودی ملازمین جاسوس نکلے

ٹوئٹر کے 2 سعودی ملازمین جاسوس نکلے


واشنگٹن(24 نیوز)امریکا میں ٹوئٹر کے 2 سابق سعودی ملازمین جاسوس نکلے۔

سان فرانسسکو میں بدھ کو یہ الزامات سامنے پیش کیے گئے جس میں کہا گیا کہ سعودی نژاد ملازمین نے ٹوئٹر پر سعودی حکومت کے ناقدین اور دیگر صارفین کی ذاتی معلومات جمع کیں۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی خبر کے مطابق ایک امریکی شہری احمد ابو عامو اور ایک سعودی شہری علی الزباراح پر جاسوسی کرنے کے الزامات لگائے گئے ہیں۔عدالت میں جمع کرائی گئی دستاویزات کے مطابق ایک تیسرے شخص کا نام بھی اسی کیس میں ملوث جس کا نام احمد المتاعری بتایا گیا ہے اور اس کی شناخت ایک سعودی شہری کی حیثیت میں کی گئی ہے۔

ان الزامات کے مطابق احمد المتاعری ٹوئٹر میں کام کرنے والے احمد ابو عامو اور علی الزباراح اور سعودی حکام کے مابین رابطے کا ذریعہ تھے۔بدھ کو احمد ابو عامو عدالت میں پیش ہوئے اور اب اگلی پیشی جمعے کو ہوگی۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer