تبدیلی کا سفر،سعودی عرب میں شاندار آرٹ نمائش

تبدیلی کا سفر،سعودی عرب میں شاندار آرٹ نمائش


 ریاض(24 نیوز)تبدیلی کا سفر،سعودی عرب میں شاندار آرٹ نمائش  کا اہتمام کیا گیا، جس میں 120 سے زائد آرٹسٹوں نے اپنی اپنی آرٹ پینٹنگز رکھیں۔ جو نا صرف آرٹ کا شاہکار  تھیں بلکہ سعودی کلچر کی بھی عکاسی کرتی نظر آئیں۔

آٹ کی اس نمائش میں سعودی شہریوں سمیت یورپ ،برطانیہ اور ایشیا کے علاوہ  عرب ممالک کے شہریوں نے شرکت کی اور نمائش میں رکھی نا صرف پینٹنگ دیکھیں بلکہ وہاں موجود ہر پینٹنگ سٹال پر آرٹسٹوں سے بھی ملاقات کی آرٹ کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

جہاں مختلف قسم کی آرٹ پینٹنگ لوگوں کی توجہ کا مرکز رہیں وہیں پر نمائش میں رکھی MBS ولی عہد محمد بن سلمان   کی ایک تصویر جو کہ 16500 سے زائد کلر فل تھم پن کے ساتھ بنائی گئی  خوبصورت تصویر لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہی۔اس نمائش  کی ایک خاص بات یہ بھی تھی کہ اس تین روزہ آرٹ نمائش میں وزٹ کرنے والے افراد کی فرمائش پر فی الفور پینٹنگ بنانے کا بندوبست بھی کیا گیا تھا اور آرٹ نمائش میں مختلف افراد آرٹسٹوں کو فرمائش  کرکے اپنی تصاویر بنواتے رہے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer