درندہ صفت شخص نے سکول جاتی سات سالہ بچی کو ہوس کا نشانہ بنادیا

درندہ صفت شخص نے سکول جاتی سات سالہ بچی کو ہوس کا نشانہ بنادیا


حاصل پور( یوسف تھہیم )گھر سے سکول جانیوالی سات سالہ بچی درندہ صفت شخص کی ہوس کا نشانہ بن گئی۔

یہ افسوسناک واقعہ حاصل پور میں پیش آیا ،نواحی علاقہ شام دین میں گھر سے سکول جانے والی 7 سالہ بچی کو مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ۔ بچی کی حالت تشویشناک ہونے کیوجہ سےتحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے  مطابق گھر سے سکول جانے والی بچی کو کھیتوں میں مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا،متاثرہ بچی کا ہسپتال میں علاج جاری ہے،ڈی ایس پی سرکل و تھانہ قائم پور پولیس موقع پر پہنچ گی، پولیس کے مطابق ملزم کی تلاش جاری ہے جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer