آوارہ کتوں کو مارا نہیں جائے گا،نئی پالیسی جاری

آوارہ کتوں کو مارا نہیں جائے گا،نئی پالیسی جاری


 لاہور(علی رامے) محکمہ لائیو سٹاک کے ادارہ انسداد بے رحمی حیوانات نے پنجاب میں آوارہ کتوں کو نہ مارنے کی پہلی پالیسی تیار کرلی، اب آوارہ کتوں کو مارا نہیں بلکہ بچایا جائے گا۔

آنریری سیکرٹری ڈاکٹر فرحت اعوان نے یہ قانونی مسودہ تیار کیا، ڈاکٹر فرحت کہتی ہیں کہ آوارہ کتے مارنا کوئی حل نہیں اور یہ پالیسی ان کتوں کا تحفظ کرے گی، دیگر اداروں کے ساتھ مل کر کتوں کی افزائش کو روکا جائے گا، جانوروں کے تحفظ کیلئے کام کرنیوالی سوشل ورکر ماہ نور نے کہا کہ وہ بھی آوارہ کتوں کو مارنے کے خلاف ہیں، کتوں کو نہ مارنے کی پالیسی کا ڈرافٹ ہائیکورٹ کو بھی ارسال کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتظامی طور پر ادارہ انسداد بے رحمی حیوانات کو کتوں کی حفاظت کے لیے حکومتی گرانٹ کی بھی ضرور ت ہے ۔ محکمہ لائیوسٹاک کی جانب سے آوارہ کتوں کو بچانے کیلئے بنائی گئی پالیسی پر اب دیگر حکومتی اداروں کو بھی بھرپور طریقے سے عمل درآمد کرانا ہوگا۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer