پاکستان کو پہلی بار کبڈی ورلڈ کپ میزبانی مل گئی

پاکستان کو پہلی بار کبڈی ورلڈ کپ میزبانی مل گئی


 لاہور(24 نیوز)پاکستان کو پہلی بار کبڈی ورلڈ کپ میزبانی مل گئی۔

شہر لاہور 12 جنوری سے کبڈی ورلڈ کپ کی میزبانی کریگا ، ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے بھارتی کبڈی فیڈریشن نے بھی ’ہاں’’ کردی ، کبڈی ورلڈ کپ میں بھارت، ایران، امریکہ، آسٹریلیا، انگلینڈ، کینیڈا شریک ہونگے ۔

کینیا، ناروے، نیوزی لینڈ اور جرمنی نے بھی شرکت کی خواہش کا اظہار کردیا ،پاکستان کبڈی فیڈریشن حکام آج ورلڈ کپ شیڈول کا اعلان کرینگے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer