سابق صدر آصف زرداری کی طبیعت سنبھل نہ سکی

سابق صدر آصف زرداری کی طبیعت سنبھل نہ سکی


اسلام آباد(صبا بجیر)سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت سنبھل نہ سکی،ان  طبیعت تاحال ناساز ہے۔ان کے ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں،دل کی دھڑکن کومعمول پر لانے کے لیے مختلف ٹیسٹ اور ادویات تجویز کی گئی ہیں ۔

سابق صدر آصف علی زرداری گزشتہ کئی روزسے پمزہسپتال اسلام آباد میں زیرعلاج ہیں،سابق صدر کودل کی تکلیف،بلڈپریشراورشوگرکے باعث ہسپتال منتقل کیاگیا۔

سابق صدر کی طبیعت میں بہتری نا آسکی انکے دل میں کلاٹ ہونے کی وجہ سے انکو کارڈک سینٹر میں داخل کیا گیا جہاں انکے دل اور شریانوں میں جمے ہوئے خون کے لیے ٹیسٹ کیئے گئے پردل میں موجود کلاٹ کو کھولنے کے لیے انکے دل کا اہم ٹیسٹ ابھی تک نا ہوسکا، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کمزوری کی کافی شکایت ہے جسکی وجہ سے ٹیسٹ کرنے میں دشواری کاسامنا ہے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer