ڈالر ایک بار پھر مہنگا ہوگیا

ڈالر ایک بار پھر مہنگا ہوگیا


کراچی(24 نیوز) اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20پیسے مہنگا اور انٹربینک میں 5پیسے سستا ہوگیا۔ اوپن ایکسچینج میں ڈالر 155روپے 70پیسے پر بند ہوا جب کہ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 155روپے 54پیسے ہوگئی۔

انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا، اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتتام پر ڈالر کی قدر 5 پیسے کی کمی سے 155 روپے 54 پیسے رہ گئی، یورو کی قدر 15 پیسے کم ہو کر 172 روپے 37 پیسے اور برطانوی پاؤنڈ کی قدر 24 پیسے کی کمی سے 200 روپے 18 پیسے رہ گئی۔

ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 20 پیسے کے اضافے سے 155 روپے 70 پیسے ہو گئی تاہم اوپن مارکیٹ میں یورو کی قیمت 1 روپے کی کمی سے 172 روپے 50 پیسے رہ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 200 روپے 50 پیسے برقرار رہی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer