اثاثے کیوں چھپائے؟ کرکٹرمحمد حفیظ کو شوکاز نوٹس جاری

اثاثے کیوں چھپائے؟ کرکٹرمحمد حفیظ کو شوکاز نوٹس جاری


لاہور  (24 نیوز) ایف بی آر نے اثاثے چھپانے پر کرکٹر محمد حفیظ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

 پاکستانی کرکٹرزبھی اثاثےچھپانےوالوں کی فہرست میں شامل  ہوگئے، ایف بی آرنے کرکٹرمحمدحفیظ کوشوکاز نوٹس جاری کردیا ہے،  ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹر محمدحفیظ کاگزشتہ 5سال(2014سے2018) تک آڈٹ کیاجارہاہے۔

اس حوالے سے ایف بی آرنےمحمدحفیظ کی تمام بینکوں سےتفصیلات طلب کرلیں، ایف بی آر نے موقف اختیار کیا کہ محمدحفیظ نےتقریبا17کروڑ مالیتی اثاثےظاہرنہیں کئے، ایف بی آرنےمحمدحفیظ سےاثاثےچھپانے پرجواب طلب کرلیا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer