زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ گئے

زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ گئے


کراچی(24 نیوز)  ایک ہفتے میں مجموعی ذخائر میں بیالیس کروڑ ڈالر سے زائد کا اضافہ ہو گیا۔ مرکزی بینک کے ذخائر 8 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر میں 44 کروڑ 33 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور ان کا حجم 8 ارب 35 کروڑ 76 لاکھ ڈالر ہو گیا، تاہم اس دوران کمرشل بینکوں کے پاس ڈالروں میں ایک کروڑ 51 لاکھ ڈالر کی کمی دیکھی گئی اور ان کا حجم 7 ارب 16 کروڑ 3 لاکھ ڈالر رہ گیا جس کی وجہ سے اس دوران زرمبادلہ کے ذخائر کا مجموعی حجم 42 کروڑ 82 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 15 ارب 51 کروڑ 79 لاکھ ڈالر ہو گیا۔

یاد رہے رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں ایک ارب 4 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer