ابوبکرالبغدادی کی اہلیہ بھی گرفتار، ترک صدرنےتصدیق کردی

ابوبکرالبغدادی کی اہلیہ بھی گرفتار، ترک صدرنےتصدیق کردی


(24 نیوز) داعش کے ہلاک ہوجانیوالےسربراہ ابوبکرالبغدادی کی اہلیہ کوبھی گرفتارکرلیاگیا, ترک صدرطیب اردوان نےتصدیق کردی۔

شدت پسندتنظیم داعش کےہلاک ہونیوالےسربراہ ابوبکرالبغدادی کی بیوہ کوبھی گرفتارکرلیاگیا۔ ترک صدر طیب اردوان نےگرفتاری کی تصدیق کردی۔ ترک صدرکےمطابق البغدادی کی ہلاکت پرامریکا کی جانب سےبہت شورمچایاگیاتھالیکن ترکی نےالبغدادی کی بہن، بہنوئی اوراب اس کی بیوہ کی گرفتاری پربھی اس طرح کاکوئی ہنگامہ برپا نہیں کیا۔ بتایاگیاہےکہ البغدادی کی اہلیہ کوبھی شمالی شام سےہی حراست میں لیاگیا۔

اس سےقبل البغدادی کےرشتہ داروں کوبھی ترک دستوں نےگرفتارکیاتھا۔گزشتہ ماہ امریکی خصوصی دستوں کی ایک کارروائی کےدوران البغدادی نےخودکودھماکےسےاڑادیاتھا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer