نئا پاکستان میں ایک اور بڑی تبدیلی

نئا پاکستان میں ایک اور بڑی تبدیلی


24نیوز: نئے پاکستان میں عوام پر مہنگائی کا سی این جی بم بھی گرا دیا گیا،سی این جی قیمت بلند ترین سطح 99 روپے 99 پیسے پر پہنچ گئی، پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی اضافے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق نئے پاکستان میں تبدیلی کا دعووں کے اثرات عوام پر منفی انداز میں پڑنے لگے، سی این جی کی آسمان سے باتیں کرتی قیمت نے 99 روپے 99 پیسے فی کلوگرام نے کراچی کے شہریوں کو شدید پریشانی میں مبتلا کردیا ہے۔ دوسری جانب ماضی میں مہنگائی کے جن سے بچنے کے لئے سی این جی پر منتقل ہونے والے پبلک ٹرانسپورٹ مالکان بھی نئی اضافی قیمت سے نالا ہیں، کہتے ہیں 20 روپے اضافے سے کرایا بڑھانا مجبوری ہے لیکن یہ مسافروں کو کیسے سمجھائیں۔

سی این جی کی قیمتوں کے معاملے پر آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن بھی دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئی ہے اور ایسوسی ایشننے ہڑتال کی دھمی بھی دے رکھی ہے جبکہ کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کی جانب سے کرایوں میں اضافے کے حوالے سے ممبران سے مشاورت جاری ہ۔