نامعلوم افراد کا 24 نیوز چینل پر حملہ

نامعلوم افراد کا 24 نیوز چینل پر حملہ


24نیوز :بہاولپور میں روہی اور 24 نیوز چینل کے دفتر پر حملہ،بیورو چیف محسن الملک پر تشدد بھی کیا  گیا،ملزم خود کو جج کا بیٹا ظاہر کر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بہاولپور میں ابراہیم نامی شخص  اپنے ساتھیوں سمیت روہی اور 24نیوز چینل میں گھیس گیا،اور توڑ پھوڑ شروع کر دیا۔ابراہیم نامے شخص نے دفتر پر دھاوا بولا اور دفتری کیمرے اٹھا لے،  روہی کی بیورو چیف محسن الملک پر تشدد بھی کیا اور اس کے ساتھی چینل میں توڑ پھوڑ بھی کرتے رہے۔

صحافی تنظیموں نے اس واقعہ پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ کسی ایک چینل پرنہیں بلکہ آزادی صحافت پر حملہ کیا گیا ہے۔ صحافی تنظیموں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری ابراہیم اور اس کے ساتھیوں کو گرفتار کیا جائے،واضح رہے کہ ابراہیم خود کو جج کا بیٹا کہتا رہا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیتا رہ۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعہع کی مذمت کی ہے اور واقعہع  کا نوٹس لے لیا ہے،وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت میڈیا کی  آزادی کے ساتھ ہے،حملے کے زمےداروں کے خلاف واقعہ کی مکمل تحقیق کے بعد کارروائی کی جائے گی۔وزیراعلیٰ نے آرپی او  بہاولپور سے رپورٹ بھی طلب کر لی۔