’’دنیا کا سب سے بڑا سائنسدان گرفتار‘‘

’’دنیا کا سب سے بڑا سائنسدان گرفتار‘‘


24نیوز: چنیوٹ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی ڈاکٹر پکڑ لیا،ملزم خود کو دنیا کا سب سے بڑا سائنسدان کہتا تھا ،عمران نامی جعلی ڈاکٹر نے اپنا کلینک بنا رکھا تھا۔

تفصیلات کے مطابق چنیوٹ میں تھانہ سٹی پولیس نے دنیا کا سب سے بڑا جعلی سائنسدان گرفتار کر لیا،عمران نامی  ڈاکٹرنے21ویں صدی کا سب سےبڑا سائنسدان,10 نوبل انعام اور 40 شاہ فیصل انعام حاصل کرنے کا دعوی کر رکھا تھا، پولیس نے دوران گشت رہائشی علاقے میں قائم کلینک سے ملزم کو گرفتار کیا۔

پولیس کی جانب سے ملزم کیخلاف 420 کا مقدمہ تھانہ سٹی میں درج کیا گیا،  علاوہ ازیں ملزم کو مجسٹریٹ کے سامنے پیش کر کےچالان جمع کر وادیا، جبکہعدالت کے حکم پر ملزم کو جھنگ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔