ظالم شخص نے بیوی،بیٹا قتل کردیے،خاتون تیزاب گردی کا شکار

ظالم شخص نے بیوی،بیٹا قتل کردیے،خاتون تیزاب گردی کا شکار


کبیروالا( 24نیوز ) ضلع خانیوال کے علاقے کبیروالا میں ایک شخص نے بیوی اوربیٹے کوقتل کردیا،چشتیاں میں خاتون پرتیزاب پھینک دیا گیا اورسیالکوٹ میں ٹریفک حادثہ دو افراد کی جان لے گیا۔

کبیروالا میں ایک شخص نے بیوی اوربیٹے کو موت کے گھاٹ اتاردیا،،ملزم کے حملے میں بیٹی بھی زخمی ہوئی،پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم کو گرفتارکرلیا،چشتیاں میں 40سالہ خاتون پرتیزاب پھینک دیا گیا،،خاتون کے قریبی رشتہ دارنے حملہ کیا،،خاتون کے جسم کا 60 فیصد حصہ جھلس گیا جسے بہاولپورکے وکٹوریہ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

سیالکوٹ میں ٹریفک حادثہ دو افرادکی جان لے گیا،،بیگووالہ کے قریب کیری ڈبہ اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان تصادم ہوا،اسلام آباد ائیرپورٹ پرمنشیات اسمگلر پکڑا گیا،،ملزم کے سامان سے دو کلو آئس ہیروئین پکڑی گئی،،ملزم پی آئی اے کی پرواز سے مدینہ جانا چاہتا تھا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے شہریوں کومضرصحت دودھ سے بچالیا،،اٹک میں کارروائی کے دوران بڑی مقدارمیں مضرصحت دودھ تلف کر دیا گیا،حکام نے صفائی کے ناقص انتظامات پرذبحہ خانوں کوبھی وارننگ دی،خیرپور کے علاقے درازہ کے قریب نہرمیں 20 فٹ چوڑا شگاف پڑگیا،شگاف پڑنے سے فصلیں زیرآب آگئیں،کپاس کی فصل اورسبزیوں کونقصان پہنچا۔