سکون چاہیے؟تو مارگلہ جائیں

سکون چاہیے؟تو مارگلہ جائیں


24نیوز: شہراقتدار کے شہریوں نے تفریح کے لیے مارگلہ پہاڑیوں کا رخ کرلیا،ہائیکنگ کے شوقین افراد ٹریک 5 کے مقام پر چھٹی کا مزہ دوبالا کرتے رہے،ہائیکنگ کے ساتھ شہری گڑوالی چائے کی چسکیاں بھی لیتے رہے۔

 تفصیلات کے مطابق مارگالہ کی پہاڑیوں میں موجود ٹریل 5 ویک اینڈ پر شہریوں کا ہایکنگ کیلئے پسندیدہ مقام ہے، جہاں پر نہ صرف دوستوں اور فیملی ممبرز کے ساتھ آیا جاتا ہے بلکہ خوشیوں کو سیلیبریٹ بھی کیا جاتا ہے، صحت کی صحت اور سکون کا سکون، ٹریل 5 اپنے مشکل ٹریک کے ساتھ ساتھ اپنے گڑ والی چائے اور پکوڑوں کیلئے بھی جانا جاتا ہے، ہایکنگ کے بعد لوگ چائے کی چسکیاں لینا ضروری تصور کرتے ہیں۔

ہر ویک اینڈ پر مارگلہ کی تروتازہ ہوا اور دلکش مناظر بڑوں کے ساتھ ساتھ بچوں کو بھی کھینچ لاتے ہیں، ہفتے بھر کے کام سے ستائے اور موبائل کی بجتی گھنٹی سے تنگ آئے شہری بھی خود کو کام سے دور یہاں پرسکون لینے آتے ہیں۔