جنوبی افریقہ کے ہاتھوں زمبابوے وائٹ واش

جنوبی افریقہ کے ہاتھوں زمبابوے وائٹ واش


میلبورن( 24نیوز )تیسرے ون ڈے میں جنوبی افریقہ نے زمبابوے کو شکست دے دی،ہینریچ کلاسن میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے جنوبی افریقہ کا زمبابوے کے خلاف وائٹ واش۔ تیسرے ون ڈے میں جنوبی افریقہ نے زمبابوے کو شکست دے دی۔

جنوبی افریقہ نے تیسرے ون ڈے میں زمبابوے کو شکست دے کر تین میچز پر مبنی ون ڈے سیریز میں وائیٹ واش مکمل کرلیا۔ سیریز کے آخری ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ نے زمبابوے کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔

زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سین ولیمز کی شاندار اننگز کی بدولت 228 رنز بنائے۔ سین ولیمز نے 69 رنز بنائے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈیل سٹین اور ربادا نے 3,3 وکٹیں حاصل کی،جواب میں جنوبی افریقہ کے بلے بازوں نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ ہدف 45.5 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر مکمل کرلیا۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے رینا ہینڈرک اور ہینریچ کلاسن نے شاندار نصف سنچریاں سکور کیں،ہینریچ کلاسن میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔