نواز شریف کا حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ


لاہور(24نیوز) حکومتی اقدامات کے خلاف جوابی حکمت عملی کی تیاری،نواز شریف نے مسلم لیگ ن کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ،اجلاس میں شہباز شریف کی گرفتاری،سی پیک اور سیاسی انتقامی کارروائیوں کے خلاف حکمتِ عملی طے کی جائے گی۔

نواز شریف نے مسلم لیگ ن کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا، اطلاعات ہیں حکومتی قدامات کا راست جواب دینے کے لیے حکمت عملی طے کی جائے گی، ن لیگ کے ذرائع کہتے ہیں کہ ضمنی انتخاب سے قبل شہباز شریف کی گرفتاری ناقابل قبول ہے، اب حکومت کی انتقامی کارروائیوں کو مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔

سب کچھ ٹھیک ہے مگر نواز شریف جو حال ہی میں ضمانت پر رہا ہوئے ہیں، سوال یہ ہے کہ کیا وہ حکومت کے خلاف احتجاج کی براہ راست قیادت کرسکیں گے، شہباز شریف نیب کی تحویل میں ہیں اور مریم نواز بھی ضمانت پر ہیں۔اب اگر کوئی شریف خاندان کا فرد آزادانہ طور پر سیاسی سرگرمیوں میں کردار ادا کرسکتا ہے تو وہ حمزہ شہباز شریف ہیں، مگر نواز شریف کی سرپرستی متوالوں احتجاج میں شدت ضرور لا سکتی ہے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔