چرنوبل پلانٹ، ایسا علاقہ جہاں انسان آباد نہیں ہوسکتے

چرنوبل پلانٹ، ایسا علاقہ جہاں انسان آباد نہیں ہوسکتے


( 24نیوز ) جوہری تباہی کے باعث یوکرین کے متروک علاقے میں لوگ آئندہ 24 ہزار سال تک آباد نہیں ہو سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق چرنوبل پلانٹ وہ مقام ہے جہاں 1986 میں جوہری تباہی آئی تھی، اس جوہری پلانٹ سے ریڈیو ایکٹو یعنی تابکار شعائيں نکل پڑیں تھیں جو یورپ کے بعض علاقوں کی فضا میں پھیل گئی تھیں، تابکار شعاؤں کے پھیلنے کے باعث تھائرائڈ کینسرمیں اضافہ دیکھا گیا۔

یوکرین کی حکومت کا مزید کہنا ہے کہ اس متروک علاقے میں لوگ آئندہ 24 ہزار سال تک آباد نہیں ہو سکیں گے لیکن یہاں شمسی توانائی کے پلانٹ پر چمکتے ہوئے سورج کو دیکھا جا سکتا ہے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔