دبئی ٹیسٹ، پاکستان کی آسٹریلیا کیخلاف شاندار بیٹنگ

دبئی ٹیسٹ، پاکستان کی آسٹریلیا کیخلاف شاندار بیٹنگ


(24 نیوز) دبئی ٹیسٹ کا پہلا روز شاہینوں کا کینگروزکو ٹف ٹائم، محمد حفیظ کی شاندار سنچری، امام الحق کے 76 رنز،  پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز بنا لیے۔

 تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ ٹیم کا حصہ بننے والے محمد حفیظ کی شاندار سنچری اور امام الحق کے ساتھ 205 رنز کی اوپننگ شراکت نے پاکستانی اننگز کو ایک مستند بنیاد فراہم کی۔ اوپنرز نے نہایت محتاط انداز میں اننگز کا آغاز کیا، محمد حفیظ نے وکٹ کے چاروں طرف شاندار اسٹروکس کھیلے، انہوں نے 170 گیندوں پرکیرئیر کی دسویں سنچری مکمل کی۔

امام الحق کی بلے بازی بھی قابل تعریف رہی، انہوں نے اپنے پارٹنر حفیظ کی نسبت زیادہ اچھے انداز سے بیٹنگ کی، 205 رنز کے مجموعی اسکورپرامام الحق 76 رنز بناکر آسٹریلوی باؤلر لیون کا نشانہ بنے، محض 16 رنز کے اضافے کے بعد 222 کے مجموعی اسکور پر اوپنر محمد حفیظ 126 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر پیٹر سڈل کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔         

  

 جبکہ تیسرے نمبر پر آنے والے بلے باز اظہر علی وکٹ پر آتے ہی پریشان نظر آئے، انہوں نے نہایت سست رفتاری سے بیٹنگ کی اور 80 گیندوں پر محض 18 رنز بنا کر جان ہولینڈ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے، پہلے روز کا کھیل ختم ہوا تو حارث سہیل 15 رنز جبکہ محمد عباس ایک رن پر وکٹ پر موجود تھے۔ آسٹریلیا کی طرف سے پیٹر سڈل، نیتھن لیون اور جون ہولینڈ نے ایک ، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔