جنوبی پنجاب میں دھند نے ڈیرے ڈال لیے

جنوبی پنجاب میں دھند نے ڈیرے ڈال لیے


لاہور( 24نیوز ) موسم سرما کی آمد آمد  ہے اس کے ساتھ دھند نےبھی ڈیرے ڈالنا شرع کردیے ہیں، جنوبی پنجاب کے پیشتر شہروں میں حدنگاہ 60سے 100میٹر پر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق قومی شاہراہ وہاڑی، ملتان،بستی ملوک ،خانیوال، لودھراں، بہاولپور، دنیاپور میں شدید دھند   نے ڈیرہ جما لیا ہے، حدنگاہ 60سے 100میٹر پر آگئی،ترجمان موٹروےپولیس لاہور سید عمران احمد کا کہناتھا کہ شہری غیر ضروری سے اجتناب کریں، دوران سفردھند والی لائٹس کا استعمال کر یں۔

ترجمان موٹروے نے ہدایات جاری کیں ہیں کہ تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں، سفر کرنے والےمعلومات یا مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 یا ہمسفر ایپ سے رابطہ کر یں۔