انصاف نہ ملنے پر شہری 4 بچوں سمیت 200 فٹ اونچی ٹینکی پر چڑھ گیا

انصاف نہ ملنے پر شہری 4 بچوں سمیت 200 فٹ اونچی ٹینکی پر چڑھ گیا


گجرات(24نیوز) گجرات میں انصاف نہ ملنے پر با اثر افراد کا ستایا شہری خود کشی کرنے کے لیے 4 بچوں سمیت دوسو فٹ ٹینکی پر چڑھ گیا۔

با اثر افراد کا ستایا ہوا شخص اپنے 4 بچوں کو لیکر 200فٹ اونچی پانی کی ٹینکی پر چڑھ گیا۔ متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ انصاف نہ ملا تو اپنے چاروں بچوں سمیت نیچے 200 فٹ ٹینکی کے نیچے کود جاؤں گا۔ اوورسیز ناصر اعوان کی زمین پر گجرات کے بااثر افراد نے قبضہ کر رکھا ہے۔  انصاف کے حصول کے لیئے پٹواری سے لیکر سپریم کورٹ تک تمام دروازے کھٹکھٹا چکا ہوں۔ ایک سال پورا اسلام آباد پریس کلب , پارلیمینٹ ہاؤس نیب دفتر کے باہر سڑکوں پر بچوں سمیت بیٹھا رہا۔ ناصر اعوان نے 200 فٹ اونچی ٹینکی پر چڑھ کر اوپر آنیوالا راستہ آگ لگا کر بند کر دیا۔ 

متاثرہ شخص کا کہنا ہےکہ تمام اداروں نے میرے حق میں فیصلہ دیا مگر بااثر افراد سے قبضہ چھڑوانے میں انتظامیہ نے میری مدد نہیں کی۔فوارہ چوک میں ٹینکی کے اردگرد شہریوں , ریسکیو اور پولیس کی بھاری تعداد موجود ہے۔ 

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔