سی آئی اے پولیس کے اہلکاربھتہ لیتے پکڑے گئے

سی آئی اے پولیس کے اہلکاربھتہ لیتے پکڑے گئے


ٹھل (24نیوز) ٹھل میں سی آئی اے پولیس کے دو اہلکاربھتہ لیتے پکڑے گئے۔ اہلکاراصغربلوچ اوراحسان چنہ نے سڑک پر ناکہ لگایا اورٹرانسپورٹرزسےبھتہ وصول کرنا شروع کردیا۔دونوں اہلکاروں کو گرفتارکرلیاگیا۔

رشوت لیتےرنگے ہاتھوں پکڑے گئے دونوں اہلکاروں کوتھانہ اےسیکشن پرلاکپ کردیا گیا۔  اہلکار اصغر بلوچ اور احسان چنہ روڈ پر کھڑے پبلک ٹرانسپورٹ مسافر بس، ڈاٹسن، ٹریکٹر ڈرائیوروں اور موٹرسائیکل سواروں کو چیکنگ کے بہانے تنگ کرکے ان سے رشوت بٹور رہے تھے۔ تھانہ اے سیکشن کے ایس ایچ او صبغت اللّٰہ جتوئی پولیس موبائل میں گشت کرتے اسی ہی علاقے میں پہنچے جہاں سی آئی اے ٹھل کے دو اہلکار اصغر بلوچ اور احسان چنہ روڈ پر کھڑے پبلک ٹرانسپورٹ مسافر بس، ڈاٹسن، ٹریکٹر ڈرائیوروں اور موٹرسائیکل سواروں کو چیکنگ کے بہانے تنگ کرکے ان سے رشوت بٹور رہے تھے۔

یہ پورا واقعہ ایس ایچ او نے آدھا گھنٹہ موبائل میں بیٹھ کر اپنی آنکھوں سے دیکھا۔ آدھے گھنٹے کے بعد ایس ایچ او نے رشوت اور عوام کو تنگ کرنے والے دونوں سی آئی اے اہلکاروں کو پولیس موبائل میں بیٹھاکر تھانے لے جاکر لاکپ کردیا.

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔