سی ٹی ڈی پنجاب کی کارروائی،2مبینہ دہشتگردہلاک

سی ٹی ڈی پنجاب کی کارروائی،2مبینہ دہشتگردہلاک


پنوعاقل(24 نیوز) سی ٹی ڈی پنجاب نےپنوعاقل میں کارروائی کےدوران 2مبینہ دہشتگردہلاک کردئیے، بغیراطلاع آپریشن کرنےپرسندھ پولیس نےپنجاب سےتعلق رکھنےوالے پیٹی بندبھائیوں کوحراست میں لےلیا۔

سی ٹی ڈی پنجاب کےاہلکاروں کی سندھ کےعلاقے پنوعاقل میں کارروائی،2مبینہ دہشتگردوں کوٹھکانےلگادیا۔ ہلاک دہشتگردوں کےبارےہوشربا انکشافات سامنےآگئے، دہشتگردوں کی شناخت سعید اور ہاشم کے نام سے ہوئی جن کاتعلق کالعدم لشکرِجھنگوی سےہے۔

ریڈبک میں شامل دہشتگردسعیدجنوبی پنجاب میں کالعدم لشکرجھنگوی کومنظم کرنےکی کوشش کررہاتھااورسی ٹی ڈی سمیت دیگرقانون نافذکرنےوالےاداروں سےملک اسحاق کی ہلاکت کابدلہ لیناچاہتاتھا۔ دہشتگردسعیدپرپنجاب کےمختلف تھانوں میں11سنگین مقدمات درج ہیں، ملزم ڈی ایس پی طارق کمبوہ کوشہیدکرنےاورڈی ایس پی مراتب حسین کےگھرپرہینڈ گرنیڈسےحملہ کرنےمیں ملوث رہاجبکہ اس پرفرقہ وارانہ دہشتگردی میں13افرادکےقتل کاالزام بھی تھا۔ملزم سعید 2002ء میں جوہرٹاؤن لاہورمیں چینی انجنئیرکےقتل کےمنصوبےمیں ملوث رہا۔

دوسری جانب ایس او پی فالونہ کرنے پر سندھ پولیس نے پنجاب سے تعلق رکھنے والے پیٹی بند بھائیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ 

Malik Sultan Awan

Content Writer