احمدشہزاداورعمراکمل ایک بارپھرفیل۔۔

 احمدشہزاداورعمراکمل ایک بارپھرفیل۔۔


لاہور(24 نیوز) ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی نمبر1ٹیم پاکستان آٹھویں نمبرکی ناتجربہ کارسری لنکن ٹیم کےہاتھوں اپنےہوم گراؤنڈپر شکست سےدوچارہوگئی.

ویسےتوپوری قومی ٹیم ہی تنقید کی زدمیں ہے  لیکن اسپاٹ لائٹ عمراکمل اوراحمدشہزادپرہے۔ عمراکمل نےسری لنکاکیخلاف دونوں میچزمیں کھاتابھی نہ کھولاجبکہ احمدشہزادکادونوں میچزمیں مجموعی اسکور17رہا۔ دونوں کی سلیکشن انتہائی حیران کن ہے۔ عمر اکمل نےہوم سیریزسےقبل کینیڈا میں منعقدہ گلوبل ٹی 20 لیگ میں حصہ لیا۔ وینی پیگ ہاکس کی جانب سے4میچز کھیلے جن میں بالترتیب 1، 12، 9 اور 49 رنز بنائے۔

احمدشہزادنےہوم سیریزسےقبل اپناآخری ٹی 20میچ 17مارچ کوکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی جانب سےپشاورزلمی کیخلاف کھیلاتھا، جس میں انھوں نے58رنزبنائے تھے۔

اب ایک نظر ہیڈکوچ اورچیف سلیکٹرمصباح الحق پرٹی ٹوئنٹی ٹیم کا اعلان کرتےوقت انھوں نےکہاتھاکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کومدنظررکھتےہوئےسلیکشن کی ہے۔ بقول ان کےاگرٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کوسامنے رکھتے ہوئےٹیم سلیکٹ کی ہے، تو پھریہ سوچنےکامقام ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer