سام سنگ کمپنی کی اپنے صارفین کیلئے ایک اور سہولت

سام سنگ کمپنی کی اپنے صارفین کیلئے ایک اور سہولت


لاہور(24نیوز)  فلیٹیز ہوٹل میں سام سنگ الیکٹرونکس کمپنی لمیٹڈ نے اپنی پریمیئم نوٹ سیریز میں اضافہ کرتے ہوئے گلیکسی ناٹ نائن کا اجرا کر دیا.
طویل انتظار کے بعد سام سنگ نے نوٹ سیریز میں پیش رفت کردی اورمارکیٹ میں سامسنگ ناٹ نائن لانچ کر دیا۔ فلیٹیز میں ہونے والی تقریب میں ناٹ نائن کی تمام خصوصیات کو متعارف کروادیا گیا ہے۔ جدید سامسنگ گلیکسی  نوٹ نائن ایک پریمیم سمارٹ فون ہے جس میں پہلی بار کنیٹیویٹی کے ساتھ ایک نیا ایس پین اور سام سنگ کا انتہائی انٹیلیجینٹ کیمرہ بھی موجود ہے۔

 تصویر میں دھندلا پن ہو تو صارف کو فوری متنبہ کرتا ہے۔اس کے ساتھ اس میں نائن ڈوئل اپرچر ٹیکنالوجی، سولہ ملین رنگوں کے ساتھ 6.4انچ سپر ایمولڈ ٹچ اسکرین ڈسپلے ، اوکٹا کور9810ایکسائنوس پروسیسر، اینڈرائیڈ8.1اور یو آپریٹنگ سسٹم ، آٹھ جی بی ریم اور پانچ سو بارہ جی بی انٹرنل میموری شامل ہیں ۔اس کا بیک کیمرہ بارہ جبکہ فرنٹ آٹھ میگا پکسل ہے۔اس فون میں چار ہزار میگا ہرٹز بیٹری شامل ہے۔
دوسری طرف سام سنگ پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹروائے جے کم کا اس موقع پر کہنا تھا پریمیم ٹیکنالوجی اور صنعتی ایجادات کے لیے نوٹ ہمیشہ سے ہی ہمارا شاہکار رہا ہے اور نوٹ نائن میں کوئی کمی نہیں ۔ڈائریکٹر سام سانگ پاکستان کا کہنا تھا کہ کمپنی پاکستان میں اپنے صارفین کے لیے پاور پیکڈ ڈیوائس متعارف کروانے پر انتہائی خوش ہے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔