زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل کمی کا رحجان

11:44 AM, 7 Sep, 2018

 کراچی ( 24 نیوز) مرکزی بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر میں ہفتے کے دوران 34 کروڑ ڈالر سے زائد کی کمی، مرکزی بینک کے پاس 9 ارب ڈالر سے بھی کم زرمبادلہ رہ گیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق اگست کے آخری ہفتے کے دوران غیر ملکی قرضوں کی واپسی، سود اور دیگر سرکاری ادائیگیوں کے باعث مرکزی بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 34 کروڑ 16 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث ہفتے کے اختتام پر مرکزی بینک کے پاس زرمبادلہ کا حجم 9 ارب 88 کروڑ 51 لاکھ ڈالر رہ گیا۔

 تاہم اس دوران کمرشل بینکوں کے پاس 2 کروڑ 62 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اور ان کا حجم 6 ارب 48 کروڑ 46 لاکھ ڈالر ہو گیا، جس کے باعث ہفتے کے اختتام پر زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 31 کروڑ 54 لاکھ ڈالر کی کمی سے 16 ارب 36 کروڑ 97 لاکھ ڈالر رہ گئے۔

یاد رہے کہ نئی حکومت کے اقتدار کے پہلے دوہفتوں کے دوران زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 35 کروڑ 31 لاکھ ڈالر کی کمی ہو چکی ہے۔

مزیدخبریں