پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا کی گاڑی کو حادثہ

پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا کی گاڑی کو حادثہ


کراچی(24نیوز) صوبائی وزیر   شہلا رضا کی گاڑی کو حادثہ ، حادثے میں شہلا رضا معمولی زخمی ہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا شاہراہ فیصل سے گزر رہی تھیں کہ ان کی گاڑی اچانک حادثے کاشکارہوگئی ،  حادثے میں شہلا رضا معمولی زخمی  ہوئیں، ان کو  چہرے پر خراشیں آئیں۔ مخالف کار سوار گاڑی کو ٹکر مار کر فرار ہوگیا . شہلا رضا کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد فراہم کردی گئیں ہیں۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔