جی ایچ کیو تقریب کے بعد بلاول کی دھوم


راولپنڈی ( 24 نیوز ) جی ایچ کیو میں تقریب کے بعد پاک فوج کے جوانوں اورافسروں کی بلاول بھٹو سے ملاقات، سیلفیاں بھی بنوائیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز یوم دفاع کے سلسلے میں جی ایچ کیو میں تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب کے مہمانِ خصوصی وزیرِ اعظم عمران خان تھے۔ منعقدہ تقریب میں آرمی چیف، اعلیٰ فوجی افسران ،وفاقی وزراء،اپوزیشن لیڈرشہباز شریف، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو، شہداء کے لواحقین و دیگر نے شرکت کی۔

 تقریب کے اختتام پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو خاص توجہ کا مرکز بنے رہے، انہوں نے پاک فوج کے جوانوں اورافسروں کے ساتھ ملاقات کی اور سیلفیاں بھی بنوائیں۔

 اس موقع پر بلاول بھٹو شہدا کے لواحقین سے گھل مل گئےاور مسکراتے ہوئے فوجی جوانوں سے بھی گلے ملتے رہے۔