وزیراعلیٰ سندھ کی ٹیم ان ایکشن

01:18 PM, 7 Sep, 2018

کراچی ( 24 نیوز ) وزیراعلیٰ سندھ کی ٹیم ایکشن میں آگئی، وزیربلدیات سعید غنی صبح سویرے ہی ماتحت اداروں کے دفاتر پہنچ گئے، ملازمین کی غیرحاضری پر برہمی کا اظہارکیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا دیا گیا ٹاسک پورا کرنے کیلئے وزیر بلدیات سعید غنی بھی میدان میں آگئے۔ سعید غنی نے وقت کی قدرکرتے ہوئے صبح 9 بجے سے پہلے ہی لیاری ترقیاتی اتھارٹی اور کراچی ترقیاتی اتھارٹی کے دفاتر پہنچ گئے۔ وزیر بلدیات نے ملازمین کی حاضریوں کا ریکارڈ چیک کیا اور ملازمین کی غیر معمولی حاضری پر برہمی کا اظہاربھی کیا۔             

سعید غنی نے افسران سے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ اگر کام کرنا ہے تو ایمانداری دیانتداری اور سچائی کے ساتھ کریں، ملازمین کی حاضری کو یقینی بنائیں ورنہ گھر چلے جائیں۔  

وزیر بلدیات نےانتباہ کرتے ہوئے ملازمین کوروزانہ ٹائم پر دفاترپہنچنے کاحکم دیا اور غیر حاضر ملازمین کی ایک دن کی تنخواہ بھی کاٹنے کا حکم نامہ جاری کردیا۔

 

مزیدخبریں