یو ای ایف اے نیشنز لیگ، دلچسپ مقابلے جاری 

یو ای ایف اے نیشنز لیگ، دلچسپ مقابلے جاری 


 (24 نیوز) یو ای ایف اے نیشنز لیگ کا آغاز ہوگیا، عالمی چیمپیئنز فرانس جرمنی کو شکست دینے میں ناکام رہی، عالمی کپ کے رنرزاپ کروشیا اور پرتگال کے مابین میچ برابررہا۔

تفصیلات کے مطابق یو ای ایف اے نیشنز لیگ کے پہلے میچ میں عالمی چیمپیئنز فرانس اور 2014 کے عالمی چیمپئنز کے مابین میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا، دونوں ٹیموں کی جانب سے مخالف گول پر حملے کیے گئے مگر کامیابی نا مل سکی۔

دوسری جانب کروشیا اور پرتگال میں درمیان سنسنی خیز مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا۔ کروشیا کی جانب سے پیریسچ نے 18ویں منٹ میں گول سکور کر کے اپنی ٹیم کو 1-0 کی برتری دلائی،  پرتگال کی جانب سے پیپے نے 32ویں منٹ میں گول سکور کر کے میچ برابر کردیا۔

ایک اور میچ میں ویلز نے ریپبلک آف ائرلینڈ کو 1-4 سے عبرت ناک شکست دے دی، گیرتھ بیل کا ریال میڈرڈ کے بعد ویلز کی طرف سے بھی گول سکورنگ فارم برقرار ہے۔