سدھو کا " کرتار سنگھ" بارڈر کھولنے پرپاکستان کا شکریہ

04:18 PM, 7 Sep, 2018

وقار نیازی
Read more!

 دہلی (24 نیوز) نوجوت سنگھ سدھو نے حکومت پاکستان کی طرف سے سکھ یاتریوں کیلئے " کرتار سنگھ"بارڈر کھولنےپر شکریہ ادا کیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے حکومت پاکستان کی طرف سے سکھ یاتریوں کیلئے" کرتار سنگھ" بارڈر کھولنے پرشکریہ ادا کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ بھارتی حکومت بھی اس ضمن میں پیش قدمی کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی جانب سے " کرتار سنگھ" بارڈر کھول کر امن کی جانب ایک اور قدم بڑھایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر اطلاعات فواد چودھری نے جلد" کرتار سنگھ" بارڈر  کھولنے کا اعلان کیا تھا۔

یاد رہے نوجوت سنگھ سدھو نے پچھلے ماہ پاکستان کا دورہ کیا تھا اور وزیراعظم پاکستان  عمران خان کی حلف برداری تقریب میں شرکت کی تھی، تب یہ معاملہ سامنے آیا تھا کہ جذبہِ خیر سگالی کے تحت " کرتار سنگھ"بارڈر کھولا جائیگا۔ اب  وزیر اطلاعات  فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سکھ یاتریوں کے لیے سرحد کھولنے سے متعلق ایک نظام وضع کیا گیا ہے اور وہ ویزے کے بغیر گرد وارہ دربار صاحب کے درشن کر سکیں گے ۔

 

مزیدخبریں