ایمان، اتحاد، تنظیم کا جذبہ ہمیں منزل مقصود تک لے جائے گا: آرمی چیف


   راولپنڈی ( 24نیوز ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ایمان، اتحاد، تنظیم ہی سے ہمیں منزل مل سکتی ہے۔

 ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور نے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باوجوہ نے گزشتہ روز جی ایچ کیو میں منعقدہ یومِ دفاع و شہدا کی تقریب میں شرکت پر معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ یوم دفاع پر ہم نے ملک بھر میں ایک قوم کی طرح ایمان ،اتحاد اور تنظیم کا مظاہرہ کیا اور یہی جذبہ ہمیں صحیح منزل کی طرف لے جاسکتا ہے جب کہ شہداء اور ان کے لواحقین کو سلام پیش کرتا ہوں۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito