بیرون ملک مقیم پاکستانی ڈیم بنانے میں حکومت کی مدد کریں: وزیراعظم


اسلام آباد ( 24نیوز ) وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ پانی ملک کا سب  سے بڑا مسئلہ ہے۔ ہمارے زرمبادلہ ذخائر میں کمی ہے۔ اوورسیز پاکستانیز کسی بھی ملک میں ہیں وہ جتنا پیسہ بھیج سکیں پاکستان بھیجیں۔ اگر ڈیم نہ بنائے تو 2025 سے خشک سالی شروع ہوجائے گی۔

قوم سے اپنے خطاب کے دوران وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ دو ہفتوں سے قومی مسائل پر بریفنگ لے رہا ہوں۔ وعدہ کیا تھا تمام معاملات قوم کے سامنے لاؤں گا۔ پانی ملک کا سب  سے بڑا مسئلہ ہے۔ پاکستان کے پاس صرف 30 دن کے لیے پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے۔ ملک کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

انھوں نے کہا کہ آج پانی کم ہو کر فی کس 1000 کیوسک رہ گیا ہے۔ اگر ڈیم نہ بنائے تو 2025 سے خشک سالی شروع ہو جائے گی۔ ہمارے زرمبادلہ ذخائر میں کمی ہے۔ ڈیم نہ بنائے تو اناج اگانے کے لیے بھی پانی نہیں ہو گا۔ پاکستان کو اس وقت ڈالرز چاہیے۔ نیلم جہلم پراجیکٹ میں بھی صرف پیسے نہ ہونے کے باعث دیر ہوئی۔ پاکستان کو اس وقت ڈالرز چاہیے۔

پاکستان کے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ میں آج سب سے اپیل کررہا ہوں۔ ہمارے زرمبادلہ ذخائر میں کمی ہے۔ اوورسیز پاکستانیز کسی بھی ملک میں ہیں وہ جتنا پیسہ بھیج سکیں پاکستان بھیجیں۔ ہمیں باہر سے کوئی قرض نہیں دے گا۔ یقین دلاتا ہوں آپ کا سارا پیسا ڈیمز کیلیے استعمال ہوگا۔ امریکا اور یورپ میں مقیم پاکستانی ایک ہزار ڈالر یا اس سے زائد رقم بھیجیں۔ اوورسیزپاکستانی کردارا ادا کریں تو 5 سال میں ڈیم بن سکتا ہے۔

عمران خان نے بتایا کہ ڈیم بنانے کے لیے آج سے جہاد شروع کرنا  ہے۔ پاکستان اور دنیا بھر سے پاکستانی دل کھول کر فنڈز دیں۔ اوورسیز پاکستانی کردار ادا کریں تو 5 سال میں ڈیم بن سکتا ہے۔ یقین دلاتا ہوں قوم کے پیسے کی خود حفاظت کروں گا۔ ڈیمز پاکستان کے لیے بہت ضروری ہیں۔ ہمیں اپنے ہی وسائل سے یہ ڈیمز بنانے ہیں۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito