وزیراعظم ہاؤس ملازمین کو نوکریوں سے نہ نکالے جانے کا نوٹیفکیشن جعلی قرار


 اسلام آباد ( 24نیوز ) وزیراعظم ہاؤس نے سرکاری ملازمین کو نوکریوں سے نہ نکالے جانےکا نوٹیفکیشن   جعلی قرار دے دیا۔ ترجمان وزیراعظم ہاؤس کا کہنا ہے کہ اس قسم کا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔

  وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا پر سرکاری ملازمین کو نوکریوں سے برطرف نہ کیے جانے سے متعلق نوٹیفکیشن جعلی ہے۔ ترجمان کے مطابق اس قسم کا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔ عوام اس قسم کی افواہوں پر کان نہ دھریں۔

ترجمان وزیراعظم ہاؤس نے کہا کہ متعلقہ حکام کو معاملہ کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔واضح رہے کہ چند روز قبل سوشل میڈیا پر وزیراعظم ہاؤس کی طرف سے ایک سرکلر وائرل ہوا تھا جس پر درج تھا کہ حکومت نے مستقل اور کنٹریکٹ ملازمین سمیت کسی بھی سرکاری ملازم کو نوکری سے فارغ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito