امریکی کمانڈر جنرل پاکستان پہنچ گئے

امریکی کمانڈر جنرل پاکستان پہنچ گئے


اسلام آباد( 24نیوز )امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل کینتھ میکنزی پاکستان پہنچ گئے،امریکی دفاعی وفد اعلیٰ پاکستانی عسکری وسیاسی شخصیات سے ملاقات کرےگا۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ کے کماندر جنرل کینتھ میکنزی پاکستان پہنچ گئے، جنرل کینتھ 17رکنی دفاعی وفد کے ہمراہ نورخان ایئربیس اسلام آباد پہنچے،امریکی دفاعی وفد اعلیٰ پاکستانی عسکری وسیاسی شخصیات سے ملاقات کرےگا۔

ذرائع کا کہناتھا کہ جنرل کینتھ مکینزی کاموجودہ حالات میں پاکستان کا دورہ کرنا انتہائی اہمیت کا حامل ہے، افغان امن اورمسئلہ کشمیر پر بھی بات چیت کئے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے ۔