بجلی چوروں نے گیپکو ٹیم اور پولیس پارٹی پر دھاوا بول دیا

بجلی چوروں نے گیپکو ٹیم اور پولیس پارٹی پر دھاوا بول دیا


( 24نیوز ) حافظ آباد کے علاقہ جوڑیانوالہ میں بجلی چوروں کا گیپکو ٹیم اور پولیس پارٹی پر دھاوا دیا۔

تفصیلات کے مطابق حافظ آباد کے علاقہ جوڑیانوالہ میں بجلی چوروں نے گیپکو ٹیم اور پولیس پارٹی پر دھاوا بول دیا،ایس ڈی او میاں ظفر اور لائن سپرنٹنڈنٹ پر ڈنڈوں سے تشدد کیا، بجلی چوروں کے تشدد سے ایس ڈی او کا بازوٹوٹ گیا، گیپکو ٹیم نے مدد کیلئے پولیس کو بلایا تو بجلی چوروں نے پولیس اہلکاروں پر بھی پتھراؤ کیا ۔

  گیپکو کے مطابق ڈیرہ چدھڑاں پر بااثر افراد زرعی ٹیوب ویل کیلئے بجلی چوری کر رہے تھے، بجلی چوری پکڑے جانے پر 20 سے زائد افراد نے گیپکو ٹیم پر حملہ کیا، بعدازاں پولیس نےملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔