لاہور کےعلاقہ اقبال ٹاؤن میں افسوسناک واقعہ

لاہور کےعلاقہ اقبال ٹاؤن میں افسوسناک واقعہ


لاہور( 24نیوز ) اقبال ٹاؤن میں گھر میں سلنڈر دھماکا ہوا جس کے باعث ملبے تلے دب کر تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں افسوسناک واقعہ پیش آیا،جہاں گھر میں سلنڈر دھماکے کے نتیجہ میں تین افراد ملبے تلے دب کرجاں بحق ہوگئے، رچنابلاک کے مکان میں آکسیجن اور گیس سلنڈر دھماکے سے بالائی منزل کے دو کمرے مکمل طور پر تباہ ہوگئے،ملبے سے 63 سالہ شخص کی لاش نکال گئی۔

واقعہ کے فوری بعد ریسکیو اہلکار اور جائے وقوعہ پر پہنچے اور 63 سالہ بزرگ شخص کی لاش کو نکالا جبکہ ملبے تلےسےخاتون کنول صدیقی،19سالہ ابوبکر کی لاش بھی نکال لی گئی، مرنیوالوں میں کنول صدیقی اورعارف صدیقی،ابوبکر شامل ہیں۔