وزیراعلیٰ پنجاب کی صلاح الدین کے لواحقین کو انصاف کی یقین دہانی

وزیراعلیٰ پنجاب کی صلاح الدین کے لواحقین کو انصاف کی یقین دہانی


لاہور(24نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے صلاح الدین کے والد اور وکیل نے ملاقات کی ہے، وزیراعلیٰ نے اہلخانہ کو انصاف کی یقین دہانی کرادی ہے۔

پولیس حراست میں جاں بحق ہونےوالےصلاح الدین کےوالداوروکیل نےوزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار سے ملاقات کی ہے، صلاح الدین کے والداوروکیل نے صلاح الدین کی پولیس حراست میں ہلاکت پربات کی ۔  وزیر اعلیٰ پنجاب نےواقعے پرانتہائی دکھ کااظہارکیا اورانصاف کی یقین دہانی کرائی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے صلاح الدین کےلیےفاتحہ خوانی بھی کی ۔

صلاح الدین کے والد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صلاح الدین چورنہیں تھا،ہمیں انصاف دیاجائے،انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کو 8 مطالبات پیش کئے ہیں،ہمیں وزیراعلیٰ نے بلایاتھا ہم انصاف کیلئے آئے ہیں،صلاح الدین ذہنی طورپرٹھیک نہیں تھا.

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔