سری لنکن کرکٹرز کا پاکستان میں کھیلنے سے انکار

سری لنکن کرکٹرز کا پاکستان میں کھیلنے سے انکار


کولمبو(24 نیوز) سری لنکن کرکٹرزنے پاکستان میں کھیلنے سے انکار کردیا۔

انکار کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹی ٹوئنٹی کپتان لاستھ ملینگا،ون ڈے کپتان دیمتھ کرونرتنے اورسابق کپتان انجیلو میتھیوز شامل ہیں۔ سری لنکا کے وزیر کھیل ہیرن فرنینڈوکا کہنا ہے کہ وہ پیرکے روز کھلاڑیوں سے ملاقات کریں گے اورانہیں دورہ پاکستان کے لیے راضی کرنے کی کوشش کریں گے،

ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے کھلاڑیوں سے یہ بھی کہا کہ وہ ان کیساتھ پاکستان جانے کو تیار ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer