مصطفی کمال کی چھتری تلے کون لینڈ ہونے کو تیار؟


کراچی(24نیوز) ایم کیوایم پاکستان کی ایک اورپتنگ کٹنے کوتیار،ایم کیوایم پاکستان کے ایم این اے محبوب عالم آج مصطفی کمال کی چھتری تلے لینڈ کرجائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم پاکستان کی ایک اورپتنگ کٹنے کوتیار ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم پاکستان کے ایم این اے محبوب عالم آج مصطفی کمال کی چھتری تلے لینڈ کرجائیں گے۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:مہاجر اتحاد کے قیام کیلئے فاروق ستار میدان میں آ گئے 

 واضح رہے کہ ایم این اے محبوب عالم این اے دو سوبیالییس کراچی سے متحدہ پاکستان کے امیدوارہیں۔علاوہ ازیں محبوب عالم کسی بھی وقت پریس کانفرنس کے ذریعے پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہوجائیں گے۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:بلاول بھٹو نے ’گھنسو گھنسو صوبہ گھنسو‘ کا نعرہ لگا دیا 

دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان کی پتنگیں کٹنے کا سلسلہ ہے کہ رکنے کانام ہی نہیں لے رہا پہلے خواتین ارکان اسمبلی ناراض ہوئیں پھر شبیرقائمخانی بھی متحدہ سے مستعفی ہوگئے ۔چند روزپہلے ایم این اے مزمل قریشی اورسیدوسیم احمد نے بھی پارٹی کوالوداع کہدیا۔ آج مزید دوارکان اسمبلی  متحدہ پاکستان کوخیرباد کہدیا۔رکن قومی اسمبلی محبوب عالم این اے 242اورسیف الدین خالد پی ایس چورانوے اورنگی ٹاون سے2013میں ایم کیوایم کے پلیٹ فارم سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔دونوں ارکان اسمبلی آج پاکستان ہاوس میں مصطفی کمال کے ہمراہ پریس کانفرنس کے ذریعےپی ایس پی میں باقاعدہ شمولیت کااعلان کریں گے۔